: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیت المقدس،9جون(ایجنسی) اسرائیل نے اپنی حدود میں داخلے کے لئے فلسطینیوں کو جاری کردہ 83 ہزار اجازت نامے منسوخ کر دیئے ہیں۔ یہ اقدام بدھ اور جمعرات کی شب تل ابیب میں قریب وزارت دفاع کے قریب واقع تجارتی مرکز میں دو فلسطینیوں کی جانب سے مسلح کارروائی میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ فائرنگ سے چار
اسرائیلی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے سویلین مینجمنٹ ڈیسک، جو غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیوں میں کوارڈی نیشن کا کام کرتا ہے، نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "رمضان المبارک کے دوران غرب اردن سے فلسطینیوں کو مقبوضہ القدس میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقاتوں کے لئے جاری کردہ خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ نیز 83 ہزار دوسرے پاس بھی بیک جنبش قلم منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔